ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کسان تحریک :مذاکرات کیلئے مرکز کے خط پر فیصلہ، کسان لیڈران کااعلان،بتایاآگے کالائحہ عمل

کسان تحریک :مذاکرات کیلئے مرکز کے خط پر فیصلہ، کسان لیڈران کااعلان،بتایاآگے کالائحہ عمل

Wed, 23 Dec 2020 10:56:42    S.O. News Service

نئی دہلی،23؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی کی سرحدوں پر کسانوں کی تحریک آج مسلسل 27 ویں روز بھی جاری ہے۔ دریں اثنا کسان لیڈران نے کہا ہے کہ بات چیت کے لئے مرکز کے خط پر فیصلہ بدھ کے روز لیا جائے گا۔ حال ہی میں مرکز نے کسانوں کو بات چیت کے لئے ایک تجویز بھیجی تھی اور وقت مقرر کرنے کو کہا تھا۔کسان لیڈران نے تحریک کو تیز کرنے کی بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب 27 دسمبر کو وزیر اعظم مودی اپنے ’من کی بات‘ کریں گے تو ہم تھالیاں بجائیں گے۔کسان لیڈران کا کہنا تھا کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو 26 جنوری کو ہندوستان آنے سے روکنے کے لئے خط لکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسان سنگھو بارڈر پر گرو گوبند سنگھ کے صاحبزادہ کا یوم شہادت منائیں گے۔کاشتکاروں نے ملک کے کسانوں سے 23 دسمبر کو ایک وقت کا کھانا نہ کھانے کا مطالبہ کیاہے۔ بیرون ملک مقیم ہندوستانی سفارت خانے کے باہر مظاہرہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر زراعت نریندر تومر نے کہا ہے کہ ہم سے غلطی ہوئی ہے، یہ کسانوں کی فتح ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کہتی ہے کہ یہ پنجاب ہریانہ کی تحریک ہے لیکن ملک بیرون ملک پھیل گیا ہے۔ مرکزی حکومت زرعی قانون کے سلسلے میں مہم چلا رہی ہے، کسان اس کے خلاف گاؤں گاوں تک مہم چلائیں گے۔کسانوں نے کہاکہ کسان قانون کو منسوخ کئے بغیر گھر واپس نہیں جائیں گے۔ مرکزی حکومت اس تحریک کے خلاف پروپیگنڈہ کررہی ہے، اس کے خلاف پورے ملک میں 25 لاکھ پرچے تقسیم کئے جائیں گے۔ پرچے تین زبانوں میں چھاپے جائیں گے۔


Share: